فیض حمید کو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں چارج شیٹ کیا گیا:بیرسٹرعمیر نیازی کھل کر بول پڑے
فیض حمید کے چارج شیٹ کی تفصیلات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ فیض حمید کو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں چارج شیٹ کیا گیا۔ سیاستدانوں نے ملک چلانا ہے۔ وسیع گٹھ جوڑ بنانے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما جیل سے رہا
پی ٹی آئی کی حمایت کی موجودگی
فیض حمید کے چارج شیٹ ہونے کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، سویلین کا کبھی بھی ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ پریس ریلیز کے مطابق فیض حمید کو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں چارج شیٹ کیا گیا۔
پروگرام میں گفتگو
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بھی شرکت کی۔