ن لیگ اور پی پی رہنماوں کی ملاقات، ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماوں میں غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کیساتھ تعلقات پر فخر، مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی
قومی و سیاسی امور پر تعاون
ملاقات کے دوران رابطہ کمیٹیوں کی بات چیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اہم قومی و سیاسی امور پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافہ
قمر زمان کائرہ کی گفتگو
قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ سے مسائل کا حل نکالنا چاہئے۔ ہم کسی قسم کے جبر، زیادتی اور انتقامی رویئے کے خلاف ہیں۔ اگر کسی نے واقعی جرم کیا ہے تو سزا تو ملنی چاہئے۔
پی ٹی آئی کا فوج سے مذاکرات کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا فوج سے مذاکرات کا مطالبہ درست نہیں۔ فوج مذاکرات نہیں کر سکتی، اگر کرے گی تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔








