توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
سماعت کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق یہ سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی زیر نگرانی اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ اس دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے: ڈاکٹر حسین قادری کا دعائیہ تقریب سے خطاب
آئندہ سماعت
سپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ کیس کی گزشتہ سماعت 5 دسمبر کو ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی عدالت میں حاضر نہیں ہوئی تھیں۔ اس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔
بشریٰ بی بی کی رہائی
یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں بشریٰ بی بی کو عدالت نے 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کے احکام جاری کیے تھے، جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی تھی۔ وہ اڈیالہ جیل سے نکل کر پشاور چلی گئی تھیں۔