قومی اسمبلی میں وزرا کے غائب رہنے پر ڈپٹی سپیکر کا ایوان نہ چلانے کا اعلان
اجلاس کی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس سے مسلسل دوسرے روز بھی وفاقی وزرا غائب رہے، جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کڑی تنقید کی۔ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ایوان نہیں چلے گا۔ اگر وزرا آئندہ ہفتے نہیں آئے تو ہاوس نہیں چلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی بات نہیں کی ، خالد مقبول کی وضاحت
اجلاس کی صدارت
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کی عدم موجودگی پر اپوزیشن جماعتوں سمیت حکومتی اتحادی ارکان بھی ناراض ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سابق سپیکر کا احتجاج
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وزرا کی عدم موجودگی پر اعتراض اٹھایا، کہا کہ وقفہ سوالات جاری ہے اور پورا ایوان خالی ہے، کوئی وزیر موجود نہیں ہے۔ یہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے احتجاجاً پانچ منٹ کے لیے اجلاس کو موخر کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی عظمیٰ خان سے اے ٹی سی میں ملاقات،عمران خان کی آنکھ سے متعلق استفسار کیا
ڈپٹی سپیکر کی وضاحت
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وزرا کی حاضری کل بھی وقفہ سوالات میں نہیں تھی۔ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اپنی اور ہماری عزت کا خیال رکھیں اور وزیروں کے آنے تک اجلاس کی کارروائی موخر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
اجلاس کا دوبارہ آغاز
ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کی کارروائی میں 15 منٹ کا وقفہ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے بھی وزرا کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں روپے مالیت کی 1600 فٹ سے زائد ریلوے لائنیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
وزرا کی آئینی ذمہ داری
انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ مجموعی طور پر اسمبلی کی ذمہ دار ہے۔ وزرا کی آئینی ڈیوٹی ہے کہ ایوان میں موجود ہوں، آپ کی طرف سے سخت رولنگ آنی چاہئے۔
اجلاس کی ملتویٰ کا اعلان
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ کل بھی ہم نے رولنگ دی تھی کہ ہم وزیر اعظم کو لکھیں گے۔ حکومت غیر سنجیدہ ہے، اس طرح ایوان نہیں چلے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعہ دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔








