فیض حمید کا کورٹ مارشل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ بھی آ گیا
فیض حمید کا کورٹ مارشل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیض حمید کا کورٹ مارشل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے خلاف کارروائی پر شاہد آفریدی کا ردعمل
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے افواج پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانے، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں کورٹ مارشل کا خیرمقدم کیا ہے۔
احتساب کا عمل
"جنگ" کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فیض حمید کے مواخذہ کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یہ ادارہ جاتی خود شناسی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ فیض حمید کا کورٹ مارشل ظاہر کرتا ہے کہ مقدس گائے کے تصور کو اب ختم کر دیا گیا ہے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے تمام عناصر کا احتساب کیا جائے۔