وزیر اعلیٰ چین سے 700 الیکٹرک بسوں کا منصوبہ لا رہی ہیں،100 سے زائد بسیں کالج، یونیورسٹی کے روٹس پر چلائی جائیں گی: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم کی شرکت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے 600 گریجویٹس طالبات میں گولڈ اور سلور میڈل اور رول آف آنرز تقسیم کئے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات
طالبات کی حوصلہ افزائی
تقریب میں طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ لڑکیاں تعلیمی میدان میں لڑکوں سے آگے ہیں۔ بیٹیاں جتنی خودمختار ہوں گی، اتنا ہی بہتر طریقے سے حالات کا مقابلہ کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسانی سے معاف نہیں کرتی، والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے: جیا علی
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن
رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق طالبات کو ہر میدان میں خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی ضمن میں لڑکیوں کے لیے سکوٹی سکیم نکالی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون سیاستدان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
الیکٹرک بسوں کا منصوبہ
دوسری جانب، بالخصوص خواتین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چین سے 700 الیکٹرک بسوں کا منصوبہ بھی لا رہی ہیں۔ ان میں سے 100 سے زائد بسیں کالج، یونیورسٹی کے روٹس پر چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری
سکلز ڈویلپمنٹ اور لیپ ٹاپ سکیم
لڑکیوں کو خودمختار بنانے کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ اگلے ماہ لیپ ٹاپ سکیم بھی لانچ کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میٹرک کے بورڈ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو مبارکباد اور شاباش
تعلیمی اداروں کے لیے بسوں کی بحالی
وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کیلئے موجود بسوں کو فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمت میں ایک ماہ کے لیے ایک روپیہ 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
پرفارمنگ طالبات کے لیے انعامات
اس موقع پر وزیر تعلیم نے کوپر روڈ کالج کی ٹاپ 3 پرفارمنگ طالبات کو ذاتی جیب سے ترکی، دبئی یا قازقستان میں سے کسی ایک ملک کے ٹرپ کا بھی اعلان کیا۔
طالبات کو پروٹوکول کے ساتھ دورے کی دعوت
وزیر تعلیم نے طالبات کو پنجاب اسمبلی دورے کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں مکمل پروٹوکول کے ساتھ ایوان کا دورہ کروایا جائے گا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔








