کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کی بڑی تیاری، سندھ حکومت نے کروڑوں روپے جاری کر دیئے

پولیس کی بڑی تیاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن): کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے بڑی تیاری کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
جدید ہتھیاروں کی خریداری
تفصیلات کے مطابق سندھ میں کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے خود کار جدید ترین ہتھیاروں کی پہلی کھیپ خرید لی۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ترین اسلحہ پہلی بار کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ سندھ پولیس نے جدید ہتھیاروں کے استعمال کے لیے خصوصی اجازت حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرانے منشی نے میری کارکردگی دیکھتے ہوئے کہا علیٰحدہ آفس قائم کریں میں آپ کو بہت سارے کیس لا کے دوں گا، اکیلے کام کرنے کا تجربہ بھی ٹھیک رہا۔
سرکاری فنڈنگ
"جنگ" کے مطابق اسلحے کی خریداری کے لیے سندھ حکومت نے 1 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیے۔ اسلحے کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی خرید لی گئی ہیں۔
آنے والا مرحلہ
اگلے مرحلے میں ایکسپلوزیو ڈیٹیکٹر خریدنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آئیڈیاز 2024 میں کئی ڈرونز، ہتھیار سمیت حفاظتی سامان شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جدید اسلحے کے استعمال سے سندھ کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جائے گا۔