صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146 ارب روپے کی نادہندہ

صوبائی حکومتوں کے بجلی بلوں کی نادہندگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاروں صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146 ارب روپے کی نادہندہ نکلیں۔صوبائی حکومتوں کے ذمہ بجلی بلز کے بقایا جات کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں اور وفاقی وزارت توانائی نے سرکاری محکموں کے ذمہ بقایاجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو V40 5G اب پاکستان میں ZEISS کے ساتھ خریدنے کے لیے دستیاب، قیمت بھی افشا
وفاقی وزارت توانائی کی مداخلت
وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے بقایا جات کی وصولی کیلئے چاروں وزرائے اعلیٰ سے رابطے بھی کیے گئے ہیں جبکہ ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے وزرائے اعلیٰ سے مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔
مالی تفصیلات
دستاویز کے مطابق کے پی کے حکومت کے ذمے 8 ارب 88 کروڑ کے واجبات ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے ذمہ 38 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔ پنجاب حکومت کے ادارے لیسکو کے 17 ارب سے زائد کے نادہندہ ہیں، میپکو کے ذمہ 9 ارب 90 کروڑ کے واجبات ہیں۔ بلوچستان حکومت نے 39 ارب 60 کروڑ ادا کرنے ہیں اور سندھ حکومت کے ذمہ 59 ارب 68 کروڑ کے بقایا جات ہیں۔