سیلینا گومز نے منگنی کرلی

سیلینا گومز کی منگنی
لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاپ سٹار اور "اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ" کی اداکارہ سیلینا گومز نے ریکارڈ پروڈیوسر اور گیت نگار بینی بلانکو سے منگنی کر لی ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے جھگڑا: ایلون مسک کو صرف ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا جھٹکا
انسٹاگرام پر خوشخبری
گومز نے بدھ کو انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا "ہمیشہ کے لیے اب شروع ہو رہا ہے۔" انہوں نے ساتھ ہی تصاویر بھی شیئر کی جن میں ان کی ہیرے کی انگوٹھی، پکنک کا منظر، اور بلانکو کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصاویر شامل ہیں۔ بلانکو نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا " ارے رکو… یہ میری بیوی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ویزے منسوخی کے بعد بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا
دوستوں کی طرف سے مبارکباد
کئی مشہور گلوکاروں اور اداکاروں، جیسے ٹیلر سوئفٹ، جینیفر اینسٹن، گوینتھ پالٹرو، کارڈی بی، لِل ناس ایکس، اور جولیا مائیکلز نے اس جوڑے کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار: بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق
رشتہ کی آغاز
سی این این کے مطابق 32 سالہ گومز اور 36 سالہ بلانکو نے تقریباً ایک سال قبل اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا۔ سیلینا گومز نے ایک موقع پر کہا تھا "وہ میرے دل کا سب کچھ ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: ججوں کے تقرر میں پارلیمان کا کردار عدلیہ پر حملہ کیسے ہوگیا؟ سینیٹ میں شیری رحمان کا استفسار
بلانکو کی محبت کا اظہار
بلانکو نے مئی میں "دی ڈریو بیری مور شو" میں گومز کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا "میں روز صبح اٹھتا ہوں اور یقین نہیں کر پاتا کہ میں اپنی زندگی ان کے ساتھ گزار رہا ہوں۔ وہ واقعی بہترین اور مخلص ترین شخص ہیں۔ ہر چیز بالکل حقیقی ہے۔ ہر روز جب میں آئینے کے پاس سے گزرتا ہوں اور ان کے پاس جاتا ہوں، تو میں خود کو دیکھ کر حیران ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں، 'میں یہاں کیسے پہنچا؟'"
سیلینا گومز کی کامیابیاں
کاسمیٹک برانڈ "ریئر بیوٹی" کی مالک سیلینا گومز کو ستمبر میں بلومبرگ کے مطابق امریکہ کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتیوں میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کے اثاثوں کا تخمینہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔