منگنی ختم ہونے پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے کو 9 سال کی سزا

کراچی میں نازیبا تصاویر کے اشتراک کا مقدمہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے لڑکی کی نازیبا تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے، کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری
ملزم کی گرفتاری اور سزا
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا منگیتر تھا۔ منگنی ختم ہونے پر ملزم نے تصاویر وائرل کی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک
عدالت کے فیصلے کی تفصیلات
جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد شعیب کو 9 سال قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے ملزم شعیب پر 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں پر مکمل پابندی، قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ ادارے اکٹھی کر سکیں گے، سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
ملزم کی پچھلی سزا اور موجودہ حالت
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسی طرح کے کیس میں 2017 میں بھی سزا ہوچکی ہے۔ ملزم کی اپیل تاحال سندھ ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے۔
متاثرہ لڑکی کی حالت
ملزم لڑکی کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلا کر پریشان کرتا رہا ہے اور جان بوجھ کر متاثرہ لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔