چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نئی شدنی چھوڑ دی
چیمپئنز ٹرافی کا تنازعہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کر بتا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 44 افراد ہلاک، 279 سے زائد لاپتا
بھارتی میڈیا کی نئی پیش رفت
ایسی صورتحال میں اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی، جو ون ڈے فارمیٹ میں ہونی ہے، وہ اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جاسکتی ہے۔
تیزی سے بدلتا ہوا منظرنامہ
بھارت کی کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کے حل میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ کو روایتی ون ڈے فارمیٹ سے تبدیل کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ یہ ممکنہ تبدیلی ون ڈے کرکٹ کی گرتی ہوئی مقبولیت اور شائقین میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی کے باعث کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوا ہے۔








