نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے کن افسران کو نامزد کیا گیا ؟نام سامنے آ گئے

نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے نامزد افسران
اسلام آباد( ویب ڈیسک) نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے کن افسران کو نامزد کیا گیا؟ نام سامنے آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پاکستان مخالف من گھڑت بیانیے کو اس بار سچ کا روپ لینے نہیں دیا جائیگا: سینیٹر شیری رحمان
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے گریڈ 20 کے 27 افسر نامزد کیے گئے ہیں۔ "جنگ" کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے صدر، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسران میں کمشنر لاہور زید بن مقصود، جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور یحییٰ اخونزادہ، کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، کمشنر حیدر آباد بلال احمد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسکولوں میں وین/بس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ، میل پروگراموں میں انرجی بار، بسکٹ اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کی تجویز پر غور
دیگر افسران
پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسران میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران محمود، ڈی آئی جی آئی ٹی کراچی کیپٹن (ر) پرویز احمد، ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا شوکت عباس، ڈی آئی جی ویلفئر پشاور محمد کاشف مشتاق کانجو شامل ہیں۔ فارن سروس کے گریڈ 20 کے افسران عائشہ علی، سجاد حیدر خان، محمد طارق وزیر، رابعہ شفیق بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کا راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اچانک دورہ
دیگر عہدے داران
مزید برآں، آئی ایس آئی کے انجم سہیل، آئی بی کے عبدالوہاب شیخ، ان لینڈ ریونیو سروس کے محمد خالد جمیل، فیصل رؤف میمن، نفیسہ ستی، پاکستان کسٹمز سروس کی صائمہ آفتاب، انفارمیشن گروپ کے ڈی جی، ڈیجیٹل کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ محمد شہزاد، نیب خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر محمد رضوان خان، سیکریٹریٹ گروپ کے افسران میں کمشنر افغان مہاجرین محمد عباس خان، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طارق محمود، جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت ڈاکٹر محمد عدنان، سیکرٹری سماجی تحفظ سندھ رفیق مصطفی شیخ اور اکا نومسٹ گروپ کے ناصر محمود بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
کورس کی تاریخیں
یاد رہے کہ نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کا انعقاد رواں برس 11 اگست 2025 سے 4 جنوری 2026 تک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہو گا۔