لاہور: نواز شریف سے بائننس کے بانی چانگ پنگ ژاو کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ژاو کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال کیا گیا اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل
ملاقات میں تیسری پارٹی کی موجودگی
ڈان نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے چانگ پنگ ژاو کے پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے ۲۵۶ خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
ڈیجیٹل اثاثہ جات پر گفتگو
ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت پر بھی گفتگو کی گئی۔ چانگ پنگ ژاو نے ابھرتی ہوئی بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیورشپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں
نواز شریف کا بیان
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان، ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا نقطہ نظر
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے بالکل تیار ہے۔ ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، جو نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔
چانگ پنگ ژاو کا شکریہ
بائننس کے بانی چانگ پنگ ژاو نے شاندار میزبانی پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔








