اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد میں بیان
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے سے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی اننگز اور 359 رنز سے ریکارڈ فتح
پی ٹی آئی کے مسائل
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے لئے مسائل خود پیدا کئے، حکومت نے نہیں، وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: تحریک انصاف کی احتجاجی کال، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
سوشل میڈیا اور مشکلات
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔ اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے وارننگ جاری کردی
اپنی جماعت کے اندر بھی مسائل
انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت میں بھی کوئی ڈھنگ کی بات کرے تو ان کا گالم گلوچ بریگیڈ اس کی راہ میں بھی رکاوٹ بن جاتا ہے۔ اس بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اندیشے کی ضرورت نہیں، اعظم سواتی نے جو بات چیت کی کوشش کی وہ بھی اسی لئے ناکام ہوئی۔
بیرون ملک ملاقاتوں کی عدم تصدیق
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیوں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید۔ ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔