ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے: مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا خطرناک درجہ حرارت کی توقعات پر بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فیڈریشن سپین کے وفد کی کمیونٹی مسائل پر پولیس حکام سے ملاقات
ہیٹ سٹروک اور صحت کے مسائل
روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ سٹروک، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا جوہری نظریہ کیا ہے اور اس میں نئی تبدیلیوں کا امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر کیا اثر ہوگا؟
عوام سے حفاظتی اقدامات کی اپیل
انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
ہسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے اسمبلی کا وقت محدود کریں، طالب علموں کو گرمی سے بچاو¿ کی ہدایات جاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس پیچھے پیچھے ہے 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ آگے آگے ہے: عظمیٰ بخاری
حاملہ خواتین اور مریضوں کے لئے احتیاط
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حاملہ خواتین، دل اور شوگر کے مریض احتیاط برتیں، دھوپ اور گرمی سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کی شہادت: ڈی چوک میں مظاہرین کے تشدد کے نتیجے میں نماز جنازہ ادا
جانوروں کی دیکھ بھال
ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کو سایہ دار جگہ پر رکھیں، پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائیں۔
ہیٹ سٹروک ڈیسک کی تشکیل
مریم اورنگزیب نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک ڈیسک قائم کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔








