وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایس او ایس چلڈرن ویلجز انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا کی ملاقات، ادارے کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر اتفاق

ملاقات کا خلاصہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

سماجی خدمات کی سراہنا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بے بس اور لاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او ایس سکولز کی معیاری تعلیم اور یوتھ ہوم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبے سے نبھا رہی ہے۔ یتیم، بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔ چائلڈ کیئر ریفارمز کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہوگا۔

ایس او ایس ویلج کا کردار

صدر ایس او ایس ویلج انڈیریجے وردوفا نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے سماجی خدمت کے وژن اور بچوں سے محبت پر مبنی پالیسی کو سراہا۔ انڈیریجے وردوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چائلڈ کیئر پالیسز ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے امید کا پیغام ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...