اپنی شادی میں نوٹ برسانے والے میک اپ آرٹسٹ کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی

نائیجیریا کے میک اپ آرٹسٹ کی غیر معمولی سزا

ابوجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائیجیریا کے ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ کو اپنی شادی کی تقریب کے دوران نوٹ نچھاور کرنے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عبد اللہ موسیٰ حسین سوشل میڈیا پر "امسکیپ" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دسمبر میں شادی کی تقریب کے دوران ناچتے ہوئے نوٹ پھینکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کھڈیاں خاص: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

عدالت کا فیصلہ

بی بی سی کے مطابق شمالی شہر کانو کی ایک اعلیٰ عدالت نے انہیں جرم قبول کرنے کے چند ہی منٹ بعد سزا سنائی۔ نائیجیریا میں شادیوں اور دیگر تقریبات کے دوران نوٹ نچھاور کرنا، جسے مقامی طور پر "سپریئنگ" کہا جاتا ہے، ایک روایت سمجھی جاتی ہے جو خوشی کے اظہار اور دولت کی نمائش کے طور پر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تعیناتی، آئینی بینچ، اور سود کے خاتمے سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات

ایجنسی کی مہم

تاہم نائیجیریا کی اقتصادی و مالیاتی جرائم کی ایجنسی اس عمل کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس روایت سے نائجیریا کی کرنسی 'نائرا' کی بے توقیری ہوتی ہے، جو ملک کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حسین نے شادی کی تقریب کے دوران ایک لاکھ نائرا کے نوٹ نچھاور کیے، جو کرنسی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سیاحتی ماہر سلمان جاوید نے “ماحولیاتی فیس” متعارف کروانے کا مشورہ دیدیا

قانون کی خلاف ورزی

عبد اللہ حسین کو 2007 کے سینٹرل بینک آف نائیجیریا ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔ اس قانون کے تحت نائرا پر ناچنا، اسے پھینکنا یا اس پر چلنا جرم ہے، جس کی سزا کم از کم چھ ماہ قید، یا 50 ہزار نائرا (تقریباً 32 امریکی ڈالر) جرمانہ، یا دونوں ہو سکتی ہیں۔

پچھلے مقدمات

گزشتہ برس اسی قانون کے تحت ایک خواجہ سرا خاتون، جو "بوب رسکی" کے نام سے مشہور ہیں، اور اداکارہ الواداراسیمی اوموسین کو بھی چھ چھ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...