ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں، وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس، ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسین سے دور رہیں گے، بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے۔ جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں: دفتر خارجہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں، اس مشکل سے نکل جائیں گے۔ جو تنگ کررہی تھی اور اس کے ساتھ ہی ایک اچھی خبر بہت کچھ بہتر بھی کرنے میں مددگار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اغوا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر اظہارِ برہمی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دشمن و دوست میں تمیز کریں۔ اس طرح تو آپ مشکل میں آ جائیں گے۔ اس وقت صورت حال نازک ہے، کسی کے بارے میں اندازے غلط ثابت ہونے جا رہے ہیں محتاط ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے سے پہلے امریکہ کو آگاہ کردیا تھا، نیتن یاہو کا انکشاف
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار استخارہ ضرور کرلیں، اپنے معاملات کا خاص طور پر مخالفین کے حوالے سے تاکہ جو گڑ بڑ دکھائی دے رہی ہے اس کا ٹھیک طرح سے معلوم ہو سکے۔ آج صدقہ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز مسافر کی طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش، روکنے پر کریو ممبر پرحملہ کردیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صبح ہی ایک اچھی خبر موڈ کو ٹھیک کر دے گی۔ آج آپ کی گھریلو پریشانی کا حل بھی مل جائے گا۔ اس وقت مستقبل کے حوالے سے جو قدم اٹھائیں گے وہ کامیاب دلائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ نے مالی حوالے سے اب نیا فیصلہ لینا ہے اور اس کے اسباب خود بخود سامنے آ جائیں گے۔ بس اس پر عمل کریں اور صورت حال کو اپنے حق میں بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خود ہی تمام معاملات سے نکلنا ہے۔ بس غلطی کی نشاندہی ٹھیک انداز سے نہیں کر پا رہے، اس لئے غور کریں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ آج شام تک اصلاح ہو جائے تو آگے بڑھنے میں آسانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ تبدیلی شروع ہونے کا امکان ہے اور اس کے اشارے آج ہی ملنا شروع ہو جائیں گے۔ جن لوگوں نے عرصہ دراز انتظار کیا ہے ان کے لئے سنہری موقع ہے۔ فائدہ اٹھالیں۔
یہ بھی پڑھیں: بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا 21 واں کانووکیشن، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ موبائل پر وقت ضائع کررہے ہیں وہ اپنے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے روزگار پر بار بار توجہ دینے کا مشورہ ہے، اچھے دن بار بار نہیں آتے، ان کی قدر کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنوں کے ساتھ اختلافات دینے والا ستارہ ان دنوں زائچے میں ہے۔ بے حد محتاط رویہ رکھیں، چھوٹی سی بات بھی پکڑی جا سکتی ہے۔ آپ کو ابھی صورتحال کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے وہ ان شاءاللہ آج سے ریلیف حاصل کرنا شروع کر دیں گے اور صورت حال بدستور بہتر ہونے کی امید بھی ہے۔ اس لئے پوری توجہ خود پر رکھیں بس۔








