بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور کزن قاسم نیازی اس وقت کہاں ہیں؟ خبر آ گئی

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کی رہائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور کزن قاسم نیازی اس وقت کہاں ہیں؟ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لی گئی بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور کزن قاسم نیازی اپنے گھر روانہ ہوگئے ہیں۔
حکام کی رپورٹ
پولیس حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی علیمہ خان کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے ہیں۔ موٹروے چکری انٹر چینج کے قریب سب ہی پولیس کی گاڑی سے نکل کر ذاتی گاڑی میں بیٹھے۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھیں، قاسم نیازی نے گاڑی ڈرائیو کی اور صاحبزادہ حامد رضا فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔