حکومت پنجاب کا اہم اعلان، صوبہ سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت مل گئی

صوبے میں گندم کی کٹائی جاری
لاہور (ویب ڈیسک) صوبے کے بیشتر علاقوں میں گندم کی کٹائی جاری ہے اور اب کاشتکار بھائیوں کے لیے حکومت پنجاب نے اہم اعلان کیا ہے کہ صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کئی سال چھپانے کے بعد فاطمہ ثنا شیخ کا مرگی میں مبتلا ہونے کا انکشاف
گندم کی نقل و حمل کی اجازت
تفصیل کے مطابق بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی۔ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔
نجی سیکٹر کے لیے نئی پالیسی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے لیے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔