یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ صفر پہ صفر ٹیرف معاہدے کے لیے اشارہ دے دیا
یورپی یونین کا امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ صفر پہ صفر ٹیرف معاہدے کے لیے اشارہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب
ٹیرف جنگ کا پس منظر
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمشنر برائے تجارت نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ سے ہفتوں پہلے یورپی یونین نے امریکا کو گاڑیوں اور صنعتی اشیا پر صفر پہ صفر ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی تھی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ اِس کے لیے راضی دکھائی نہیں دیتے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنوبی وزیرستان آپریشن میں 4 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت
امریکہ کی شرطیں
انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو ٹیرف ریلیف چاہیے تو اُسے امریکا سے ساڑھے 300 ارب ڈالر کی توانائی مصنوعات خریدنا ہوگی۔
جوابی کارروائی کی صورت میں
یورپی کمیشن برائے تجارت نے یہ بھی واضح کیا کہ یورپی یونین کو ضرورت پڑی تو جوابی محصولات لگانے سے بھی گُریز نہیں کیا جائے گا۔








