ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہوائوں کے سسٹم اثر انداز ہونے، کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان
موسمی حالات کا جائزہ
لاہور( آئی این پی)ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہوائوں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
بارش کی پیشگوئی
ماہر موسمیات جواد میمن کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ ہوگیا
بلوچستان میں بارش
ماہر موسمیات کے مطابق بلوچستان کے چند مقامات پر 11 اپریل کے دوران بارش کی پیشگوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ میں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سندھ کی گرمی
انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔
کراچی کی موسمی صورتحال
جواد میمن نے یہ بھی بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر 10 سے 12 اپریل تک گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل کا امکان ہے، شہر قائد کے مضافات میں جمعرات اور جمعے کو مقامی سطح پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، نم ہوائوں اور گرمی کے باعث گڈاپ، ملیر اور سپرہائی وے کے اطراف بارش ہو سکتی ہے۔








