پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکاراؤں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار
کراچی (آئی ا ین پی) پاکستان کے 5 امیر ترین اداکاروں کی فہرست اور ان کی مجموعی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
1. ہمایوں سعید
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ہمایوں سعید پاکستان کے امیر ترین اداکار ہیں۔ ان کی مجموعی دولت تقریباً 50 ملین ڈالرز، یعنی تقریباً 1 ہزار 380 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔
2. شان شاہد
دوسرے نمبر پر اداکار شان شاہد ہیں، جن کی مجموعی دولت تقریباً 20 ملین ڈالرز ہے۔
3. مایا علی
تیسرے نمبر پر اداکارہ مایا علی براجمان ہیں، اور رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت 15 ملین ڈالرز ہے۔
4. ماہرہ خان
فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جن کی مجموعی دولت 5 ملین ڈالرز سے 8 ملین ڈالرز کے درمیان ہے۔
5. فواد خان
پانچویں نمبر پر اداکار فواد خان کی دولت 5 ملین ڈالرز ہے۔