منشیات کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت؛ آئی جی پنجاب 11 اپریل کو طلب

لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے مقدمے کی سماعت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر آئی جی پنجاب کو 11 اپریل کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا آئیڈیاز 2024 کا دورہ، ملکی و غیرملکی عسکری حکام سے ملاقاتیں
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایس پی حافظ آباد اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بی پی ایل افتتاحی تقریب، راحت فتح کو پرفارمنس پر کتنی رقم ملے گی؟
عدالت کا استفسار
جسٹس شہباز رضوی نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کو بلایا تھا، وہ کہاں ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نہ تو عدالت میں آئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی رپورٹ آئی۔
آئی جی پنجاب کی طلبی
لاہور ہائیکورٹ نے اس صورتحال کے پیش نظر آئی جی پنجاب کو 11 اپریل کو طلب کر لیا۔