کیا کبھی غلط کام کی پیشکش ہوئی ہے ؟ وینا ملک کے جواب سے سب حیران

وینا ملک کا اعلان
لاہور (آئی این پی) اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان وینا ملک نے دعوی کیا ہے کہ انہیں کبھی کسی نے کوئی غلط پیش کش کی، کسی میں ایسی ہمت ہوئی اور نہ کوئی ان کے ساتھ کبھی ایسا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چار پانچ سو لوگ جمع کرنے سے انقلاب نہیں آتا، طلال چوہدری
کیرئیر کا آغاز اور مالی کامیابی
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ ساتویں کلاس میں تھیں، تب انہوں نے والدین سے آخری بار 100 روپے خرچہ لیا تھا، اس کے بعد کبھی انہوں نے والدین سے ایک روپیہ نہیں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی کیریئر کا آغاز کیا اور انہیں ان کی توقعات سے زیادہ شہرت اور پیسے ملے۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کے پاس دولت ہو لیکن انہیں ان کی خواہشات سے زیادہ دولت اور شہرت ملی۔
غلط پیش کش کا دعوی
ایک اور سوال کے جواب میں وینا ملک نے دعوی کیا کہ انہیں آج تک کسی نے غلط کام کی پیش کش نہیں کی اور نہ ہی کسی میں طاقت ہے کہ انہیں ایسی پیش کش کر سکے۔ البتہ انہیں لاتعداد شادی کے پرپوزل آئے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں بھارت اور پاکستان میں کام کے دوران آج تک کسی نے نامناسب کام کی پیش کش نہیں کی۔