سلیکشن کمیٹی گھر جائے ،ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی : باسط علی

باسط علی کا سلیکشن کمیٹی سے استعفے کا مطالبہ

کراچی (آئی این پی) سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی گھر جائے، ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے نئے اختیارات: لاٹھی چارج اور گرفتاری شامل

نیوزی لینڈ میں شکستوں پر تبصرہ

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بدترین شکستوں پر سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کو ٹیم تشکیل دینے میں مہارت حاصل نہیں، انہیں فوری طور پر عہدے چھوڑ دینے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2کیس ؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 2گواہوں کے بیانات قلمبند

ٹیم کی تشکیل پر تشویش

سابق کرکٹر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں موجود اراکین کو نہیں معلوم کہ ٹیم کیسے تیار کی جاتی ہے۔ چیمپئینز ٹرافی سے اب تک سب فلاپ شو رہا، ایک ٹماٹر بیچنے والا بھی پوچھتا ہے کہ آپ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم میں اسپنرز کیوں شامل نہیں کیے۔

عاقب جاوید کا بھی استعفیٰ ضروری

باسط علی نے کہا کہ عاقب جاوید کو بھی مستعفی ہونا چاہیے، اگر یہ لوگ مزید 4 ماہ رہے تو پھر ہم بنگلہ دیش سے بھی آنے والی سیریز ہار جائیں گے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...