کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جتنے لوگ ٹرمپ سے ملے ہیں کچھ دے کر ہی آئے ہیں لے کر کم ہی آئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم لودھی
کے الیکٹرک کی درخواست
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی ہے۔ نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قلوپطرہ غالباً فرعون دور کی آخری مضبوط حکمران تھی،جلا وطنی کاٹی، پھر انتہائی چالاکی اور طاقت کے ذریعے بھائی سے کھویا ہوا تخت واپس لے لیا.
فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری
جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمشان گھاٹ کیس: اب تو کابینہ بھی نہیں ہے کیسے منظوری ملے گی؟ پشاور ہائیکورٹ
کے الیکٹرک کا مؤقف
کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔
نیپرا کا جواب
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔








