کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی حملوں کے بعد آف سائٹ تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا، یواین واچ ڈاگ
کے الیکٹرک کی درخواست
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی ہے۔ نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری
جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: “مارکوپولو” کی ڈاکومنٹری نے اندر کے سیاح کو جگا دیا، خنجراب جانے کا پروگرام بنا یا،کیا ایڈونچر تھا،مڈ سلائیڈ میں برے پھنسے،گلگت سے ہی واپس آگئے
کے الیکٹرک کا مؤقف
کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔
نیپرا کا جواب
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔








