پاکستانیوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں جو بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے: کمل کھیرا

کینیڈا میں پاکستانیوں کا کردار
دبئی (طاہر منیر طاہر) - کینیڈا کی وفاقی وزیر صحت کمل کھیرا نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں جو بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ کینیڈا میں مقیم تمام پاکستانی کینیڈا کی سیاست میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لیں، خصوصاً ان کی لبرل پارٹی کو کامیاب کرائیں تاکہ مل جل کر ہم کینیڈا کو ایک عظیم تر ملک بنا سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر سیالکوٹ ائرپورٹ لمیٹڈ محمد جاوید چودھری اور ان کے صاحبزادوں شہروز علی چودھری اور حسن علی چودھری کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی:سینیٹر عرفان صدیقی
مؤرخہ تقریب میں مہمانوں کی موجودگی
اس موقع پر مرتضیٰ جوئیہ، چودھری طاہر، چودھری طارق لطیف، حمیر خان، حافظ محمد صہیب حفیظ مرزا، حسیب رانا، طاہر خان، محمد آصف، زاہد غلام نبی، وقار حسین، ریاض علی، ادریس خان، طارق حسین، شہروز علی چودھری، حسن علی چودھری، میاں وقاص، میاں توحید اور میاں شاہ زیب سمیت دیگر پاکستانی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کینیڈا کی وفاقی وزیر صحت کمل کھیرا نے محمد جاوید چودھری اور ان کے صاحبزادوں کی طرف سے دی جانے والی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح انہوں نے پہلے تین بار انہیں ممبر پارلیمنٹ بننے میں مدد کی، اسی طرح اس بار بھی بھرپور کامیابی دلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات میں ’جیری مینڈرنگ‘ کیا ہے؟
مہمان خصوصی کا شکریہ
میزبان محمد جاوید چودھری نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر صحت کمل کھیرا کا ان کے گھر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ محمد جاوید چودھری نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ کینیڈا کے 28 اپریل کو وفاقی انتخابات میں 45 ویں کینیڈین پارلیمنٹ کے لئے ہونے والے انتخابات میں تقریباً تمام پارٹیوں سے پاکستانی امیدوار سامنے آئے ہیں۔ ان کی لبرل پارٹی کی طرف سے شفقت علی، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد کی اس بار بھی کامیابی یقینی ہے۔ ان تمام پاکستانی امیدواروں نے اپنی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر اپنی مقبولیت بڑھا کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافے سے متعلق نئی رپورٹ جاری
انتخابات کی توقعات
محمد جاوید چودھری نے مزید کہا کہ ان انتخابات میں لبرل پارٹی بڑی واضح اکثریت حاصل کرے گی اور اپنی حکومت بنائے گی، جبکہ مار کونی وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے۔ پاکستانیوں کی اکثریت لبرل پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر رہی ہے اور اس کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ لبرل پارٹی کا اصل مقابلہ پی سی پارٹی کے مابین ہوگا۔ ایک سروے کے مطابق اس وقت 180 نشستوں پر لبرل پارٹی جبکہ پی سی پارٹی 130 نشستوں کے دوسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے لئے 343 میں سے 172 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہیں۔
یوتھ کی شمولیت کا عزم
تقریب سے حسن علی چودھری نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنی پسند کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔ واضح رہے کہ اس بار 2021 کینیڈین مردم شماری کی بنیاد پر 343 سیٹوں کے نئے انتخابی نقشے کا استعمال کرنے والا یہ پہلا الیکشن ہے۔