کوئٹہ میں مرغی کا گوشت مزید 100 روپے فی کلو مہنگا

کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا۔ رمضان المبارک کے دوران 730 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسٹر کی تقریبات، سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
عوام کی رائے
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران 730 روپے کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب 830 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے جبکہ زندہ مرغی 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آمدن میں کمی نے قوت خرید کو محدود کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھڈیاں خاص: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی
مرغی فروشوں کا موقف
مرغی فروش کہتے ہیں کہ مرغی پنجاب سے مہنگی آرہی ہے، سستی کیسے بیچیں۔
ضلعی انتظامیہ سے درخواست
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقدامات کرے۔