جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک

سانتو ڈومنگو میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ
جمہوریہ ڈومینیکن کے نائٹ کلب کی چھت گرنے سے صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے حوالے سے بتایا کہ جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے باعث کم از کم 98 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو وارننگ کا جواب دے دیا
ہلاک شدگان میں سرکردہ شخصیات
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مونٹی کرسٹی صوبے کی گورنر نیلسی کروز اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت کلب کے اندر سینکڑوں افراد موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Unity Festival Organized by the Saudi Pakistani Professionals Community with Exciting Workshops
ریسکیو آپریشن
حادثے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ ملبے کے نیچے کئی افراد اب بھی زندہ ہو سکتے ہیں۔
صدر کا اظہار ہمدردی
دوسری جانب جمہوریہ ڈومینیکن کے صدر نے اس افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔