اسلام آباد میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا مقامی رہنما قتل ہوگیا

مقامی رہنما کا قتل
اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے حکومتی جماعت کا مقامی رہنما قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کو اہلیہ سے ’تھپڑ‘ پڑنے پر صدر ٹرمپ کا موقف بھی آگیا
قتل کی وجوہات
رپورٹ کے مطابق پنڈوریاں کے علاقے میں منشیات فرشوں کیخلاف آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اشتیاق عباسی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلے کھانے سے جاں بحق 2 بہنوں کا بھائی بھی چل بسا
علاقے میں ردعمل
سرے عام شہری کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں جب کہ لاش کو پوسٹمارم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کی کارروائی
قتل واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حکومتی رکن اسمبلی راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔