بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے: بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹمی بم بنانے کے کتنے قریب ہے؟
اعظم سواتی کے حوالے سے گفتگو
روزنامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر کوئی اعظم سواتی سے بات کرنا چاہتا ہے تو قومی مفاد میں بات کرنے کی اجازت ہے۔ اعظم سواتی یا کسی اور کے سکیورٹی ایشوز پر بات کرنا ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کو چالان کی نقول فراہم، بانی پی ٹی آئی کا صحت جرم سے انکار
ڈیل کا تاثر ختم
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیل کا تاثر اب بالکل ختم ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے لئے اوورسیز پاکستانی اگر کوشش کر رہے ہیں تو یہ ان کی ذاتی کوشش ہے۔
جیل میں ملاقاتوں کا حق
انھوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سب کا حق ہے۔ جیل حکام کبھی کسی کو ملنے دیتے ہیں اور کبھی نہیں؛ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔