10 ٹرینیں آوٹ سورس کی جائیں گی: وفاقی وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، 10 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کے لئے پلان طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
فریٹ ٹرین کا افتتاح
ڈان نیوز کے مطابق لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر فریٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ہمارا سٹریٹجک اثاثہ ہے۔ ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، تمام سٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتی مزدوروں کے لیے 84 ارب روپے کا مجموعی پیکج، وزیراعلیٰ مریم نواز نے راشن کارڈ لانچ کر دیا، 3 ہزار ماہانہ سبسڈی ملے گی
ٹرینوں کی درآمد اور روٹس
انہوں نے کہا کہ ریلوے میں جو اہداف طے کئے تھے وہ حاصل کرنے ہیں۔ چھوٹی ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جو چھ ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور انہیں بھی روٹس پر چلایا جائے گا۔ کوشش ہے کہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد ایک سال میں دگنی کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کراچی کنگز نے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
سٹیشنز کی ذمہ داری
ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 10 ٹرینوں کو آوٹ سورس کےلئے پلان طلب کیا ہے۔ لاہور اور راولپنڈی سٹیشن کی ذمے داری حکومت پنجاب نے لے لی ہے اور وہ ان سٹیشنوں کو دنیا کے جدید ترین ریلوے سٹیشنوں کے ہم پلہ بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
ریلوے زمینوں کا واگزار ہونا
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے ریلوے زمینوں کو قبضوں سے واگزار کرائیں گے اور پنجاب بھر میں ریلوے لائنوں کے ساتھ شجر کاری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی : خواجہ آصف
سکولوں اور ہسپتالوں کی آو¿ٹ سورسنگ
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے 14 سکول آوٹ سورس کرنے جارہے ہیں جس سے ان سکولوں کے معیار میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے 8 ہسپتال بھی آوٹ سورس کئے جائیں گے، ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ اور دیگر اقدامات سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا آغاز متوقع، الرٹ جاری
ریلوے کے مستقبل کے لئے عزم
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ ریلوے کے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
معاشی اشاریوں میں بہتری
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی منزل کی طرف چلنا شروع کردیا ہے، اگرچہ دودھ کی نہریں نہیں بہیں اور روزگار کے مواقع بھی توقع کے مطابق نہیں فراہم کئے گئے مگر ہم نے اپنی منزل کی طرف پیشرفت شروع کردی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔








