سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو جوابی خط

حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کا عندیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلی کو مار کر کچا چبا جانے والی خاتون کو سزا سنادی گئی
وزیراعظم کا مراد علی شاہ کو خط
ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا۔ وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو آگاہ کیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ان کی ذاتی توجہ اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، موٹروے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ، نیا سی او او کون ہو گا ؟ بڑا دعویٰ
سینیٹ کی کمیٹی کا اظہار برہمی
یاد رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے حیدر آباد سکھر موٹروے کو دیگر منصوبوں پر ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک کراچی سکھر موٹروے شروع نہیں ہوتا، اس وقت تک تمام منصوبے روکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں عرب رہنماؤں کا اجلاس: ٹرمپ کی واپسی سے امید اور غیر یقینی کے درمیان جھولتا مشرقِ وسطیٰ
چیئرپرسن سینیٹر کا موقف
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کی چیئرپرسن سینیٹر قرۃالعین مری کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو تحلیل کر دیں اور ہائی ویز صوبوں کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کراچی سکھر موٹروے کے لئے پیسے نہیں تو لاہور ساہیوال موٹروے پر پیسے کیسے خرچ کر رہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سب سے امیر گلوکارہ کا نام سامنے آگیا
وزیراعلیٰ سندھ کا خط اور خدشات
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف کو حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر سے متعلق خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس موٹروے کی تعمیر ملک کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ ہونے سے اندرون ملک ٹریفک کی روانی دشوار ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
موٹروے پر صوبائی فنڈز کی تقسیم
خط میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے اتحادی حکومت ہوتے ہوئے سندھ کے ساتھ ناانصافیوں کی حد کردی، وفاق این ایچ اے بجٹ کا کل 38 فیصد پنجاب پر خرچ کرے گا جبکہ سندھ کے لئے صرف 4 فیصد رکھا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے 105 منصوبوں میں سندھ کے صرف 6 منصوبے رکھے گئے جبکہ وفاق نے پنجاب کے لئے نیشنل ہائی وے کی طرف سے 33 منصوبے رکھے ہیں۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے لئے فنڈز کی درخواست
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے صرف 6 منصوبے رکھے جس کے لئے 4.34 فیصد رقم مختص کی اور پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد رقم مختص کی۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے۔