اجتماعی شادیوں کے نام پر کم عمر لڑکیوں کی ڈھائی سے 5 لاکھ روپے میں فروخت کا انکشاف

انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے قریب ایک این جی او کے نام پر چلنے والا انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ یہ غریب خاندانوں کی لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کے نام پر انہیں فروخت کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش سرکاری عملے کے بجائے کچرا چننے والے نے نکالی

گایتری وشو کرما کا کردار

پولیس کے مطابق اس این جی او کی سربراہ گایتری وشو کرما ایجنٹس سے غریب لڑکیوں کو خریدتی اور پھر انہیں شادی کے خواہشمند مردوں کو 2.5 سے پانچ لاکھ روپے میں فروخت کر دیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگ زیب اور خواجہ سلمان رفیق کا شجاع آباد بائی پاس اور گردیز نالے کے علاقوں کا دورہ

جعلی اجتماعی شادیاں

گایتری "سروا سماج فاؤنڈیشن" نامی این جی او کا دفتر باسسی کے سوجن پورہ گاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں قائم تھا، جہاں یہ جعلی اجتماعی شادیوں کا دعویٰ کرتی تھی۔ لڑکیاں بہار، مغربی بنگال، اوڈیشہ اور اترپردیش جیسی ریاستوں سے سمگل کی جاتی تھیں۔ ان کی قیمت رنگت، قد اور عمر کے مطابق طے کی جاتی اور نابالغ لڑکیوں کی عمر 18 سال سے زائد ظاہر کرنے کے لیے جعلی آدھار کارڈز بنوائے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم اجلاس، کوشش ہے پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ

این ڈی ٹی وی کے مطابق گایتری نے اب تک تقریباً 1500 شادیاں کرائی تھیں اور اس کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں۔ اس نیٹ ورک کا انکشاف اس وقت ہوا جب اتوار کے روز ایک 16 سالہ لڑکی، جو اترپردیش سے تعلق رکھتی ہے، فارم ہاؤس سے فرار ہو کر پولیس تک پہنچی۔ اس کی شکایت پر پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور گایتری، اس کے ساتھی ہنومان، اور دو دیگر افراد کو گرفتار کر لیا، جو اس لڑکی کو خریدنے آئے تھے۔

دیہاتیوں کی معلومات

دیہاتیوں نے بتایا کہ وہ صرف اتنا جانتے تھے کہ یہ این جی او غریب لڑکیوں کی شادیاں کراتی ہے، لیکن فارم ہاؤس گاؤں کے کنارے واقع ہونے کے باعث انہیں زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چار ماہ قبل ایک اور لڑکی بھی وہاں سے فرار ہوئی تھی، لیکن زبان نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگ اس کی بات نہ سمجھ سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...