آٹا سستا ہو گیا

آٹے کی قیمت میں کمی
لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کر دی ہے۔ اس کے نتیجے میں فی کلو قیمت 140 روپے سے کم ہو کر 130 روپے ہو گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کی وجہ
آٹا چکی مالکان کے مطابق بجلی اور گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔