ٹرمپ کے ٹیرف میں عارضی نرمی کے اعلان پر امریکی سٹاک مارکیٹس میں زبردست اضافہ

امریکی سٹاک مارکیٹ میں خوشی کی لہر

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کچھ ٹیرف عارضی طور پر معطل کرنے کے اعلان کے بعد بدھ کے روز وال سٹریٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور امریکی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ کی مدد سے خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام

ایس اینڈ پی 500 میں اضافہ

امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایس اینڈ پی 500 انڈیکس دوپہر تک 7.8 فیصد بڑھ چکا تھا جو صبح کے وقت تجارتی جنگ اور ممکنہ کساد بازاری کے خدشات کے باعث نیچے جا رہا تھا، مگر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر پیغام کے فوراً بعد اس میں تیزی آئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ چونکہ کئی ممالک نے ان کے حالیہ ٹیرف اقدامات پر جوابی کارروائی نہیں کی، اس لیے انہوں نے 90 دن کے "وقفے" اور 10 فیصد کم شرح کے ٹیرف کا حکم دیا ہے، جو فوراً نافذ العمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا ءبرائے تاوان میں ملوث نکلا

ڈاؤ جونز کی کارکردگی

ان کے اس اعلان کے بعد ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج دوپہر 1:35 بجے تک 2476 پوائنٹس یا 6.6 فیصد اوپر تھا، جبکہ نیس ڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں نو فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ بڑے اتار چڑھاؤ ایسے وقت میں دیکھنے میں آئے ہیں جب سرمایہ کار اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تجارتی جنگ معیشت پر کیا اثر ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چیمپئنزٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا

نئے ٹیرف اور چین کی جوابی کارروائی

نئے امریکی ٹیرف منگل کی رات سے نافذ ہو چکے تھے، جن میں چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 104 فیصد ٹیکس شامل تھا۔ چین نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے جمعرات سے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 84 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ چینی وزارت تجارت نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے مزید پابندیاں لگائیں تو چین بھی اپنے اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے جہاں باقی ملکوں کیلئے ٹیرف میں نرمی کی ہے وہیں چین کیلئے ٹیرف بڑھاتے ہوئے 125 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے نئی شدنی چھوڑ دی

اقتصادی ماہرین کی تشویش

معاشی ماہرین کو خدشہ ہے کہ دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان اس کشمکش سے عالمی کساد بازاری پیدا ہو سکتی ہے۔ بدھ کے روز امریکی ٹریژری بانڈز کی نیلامی کے کامیاب انعقاد سے بھی مارکیٹ کو سہارا ملا، حالانکہ ٹریژری ژیلڈز میں اضافے نے سٹاک مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

عالمی سٹاک مارکیٹس کی صورتحال

دوسری جانب عالمی سٹاک مارکیٹس میں یورپ اور ایشیا کی بیشتر مارکیٹیں مندی کا شکار رہیں۔ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 2.9 فیصد، ٹوکیو کا نِکئی 225 انڈیکس 3.9 فیصد اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 3.3 فیصد نیچے آیا۔ البتہ چینی سٹاک مارکیٹس نے مثبت کارکردگی دکھائی، ہانگ کانگ کا انڈیکس 0.7 فیصد اور شنگھائی کا 1.3 فیصد بڑھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...