پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کا پانی چوری کرتے ہیں، شرمیلا فاروقی

شرمیلا فاروقی کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے سندھ کا پانی چوری کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: گولڈن ٹیمپل میں سکھ تنظیم اکالی دل کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل پر فائرنگ
معاہدہ اور پانی کی کمی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارا ایک معاہدہ ہے۔ ہم گرین انیشی ایٹو پروگرام کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ملک میں بارشیں پہلے ہی کم ہوئی ہیں۔ تین صوبوں میں قحط سالی پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب پنجاب کے پاس اپنا پانی نہیں ہوگا تو دریائے سندھ کا پانی چوری ہوگا۔ یہ پہلے بھی دریائے سندھ کا پانی چوری کرتے رہے ہیں، اور ہر سال سندھ اور پنجاب کے پانی پر جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔
سندھ میں پانی کی صورتحال
"آئی این پی" کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں چاول لگا رہے ہیں لیکن گزشتہ ایک ماہ سے سندھ میں پانی نہیں ہے۔ پنجاب والے چشمہ جہلم لنک کینال سے پانی چوری کرتے ہیں۔ پانی ایسا معاملہ ہے جس پر جنگیں ہو جاتی ہیں۔ سندھ میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ مردے نہلانے کے لیے بھی پانی نہیں ہوتا۔ ارسا آج تک پانی کی تقسیم کو منصفانہ نہیں بنا سکا۔ جب ملک میں پانی ہی نہیں تو نہریں کیسے بنیں گی؟