ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیرف معطلی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن پر نیا وار، روزانہ 998 ڈالر جرمانہ، جائیداد ضبط کرنے کابھی عندیہ دیدیا
کاروباری ہفتے کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں شروع میں 3300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف
گزشتہ کاروباری دن کے نتائج
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کی ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نا معلوم ملزمان نے نوجوان کو سینے میں گولی مار کر قتل کردیا
عالمی مارکیٹس کا جائزہ
دوسری جانب ٹیرف معطلی کے مثبت اثرات کی بدولت امریکی مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً 10 فیصد، جبکہ نیسڈک کے سٹاکس میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاپانی مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی کا مشاہدہ ہوا، جہاں نکلئی 225 کے سٹاکس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔
ہانگ کانگ اور چین کی مارکیٹس
ہانگ کانگ کی ہانگ سینگ مارکیٹ میں بھی تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چین کی شنگھائی ایس ای کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ یورپی مارکیٹس بدستور مندی کا شکار ہیں۔