نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
نئی پاسپورٹ شرائط کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ایک کال جو کشیدگی میں کمی کا مرکزی نقطہ ثابت ہوئی، برطانوی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ
اہم اجلاس کا انعقاد
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ شریک ہوئے۔ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا
نئی شرائط کا مقصد
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں یوم تشکر اور معرکہ حق و باطل کی پروقار تقریبات شروع، مریم نواز نے پرچم کشائی کرکے آغاز کیا
جدید مشینوں کا معائنہ
وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے مشینوں کی تنصیب کیلئے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔
نئی مشینوں کے فوائد
محسن نقوی نے کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا اور پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہوگا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی، اور کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔








