خالہ نے فائرنگ کرکے بھانجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزمہ گرفتار

خاندانی ٹریجڈی
منڈی بہائوالدین(آ ئی این پی) پنجاب کے ضلع منڈی بہائوالدین میں خالہ نے فائرنگ کرکے بھانجی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی: وزیر اعظم
واقعے کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں خالہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی 11 سالہ بھانجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 7 ویں جماعت کی طالبہ آمنہ اسکول سے گھر واپس آئی تھی کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقے کوٹہڑہ میں پیش آیا، جہاں ملزمہ نے گھر میں موجود لوڈڈ بندوق سے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ قبول کرو ورنہ صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا، اسرائیل کی حماس کو دھمکی
مقتولہ کی والدہ کا بیان
مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر کچھ عرصہ قبل وفات پا چکا تھا، جس کے بعد وہ اپنے بچوں سمیت میکے میں مقیم تھیں۔ ان کے بقول آمنہ ان کی سب سے بڑی بیٹی تھی جبکہ 2 چھوٹے بیٹے بھی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن مکمل طور پر درست نہیں لگتا، جس کے باعث واقعہ کئی پہلوں سے مشکوک ہو گیا ہے۔
تفتیش کا عمل
ذرائع کے مطابق گھر میں لوڈڈ بندوق کی موجودگی اور ملزمہ کی ذہنی کیفیت معاملے کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے، جس کی مکمل چھان بین جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد اصل محرکات سامنے آئیں گے۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمہ سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔