پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کل کس سٹیڈیم میں کتنے بجے ہو گی؟ جانئے
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سپرد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ایک کال جو کشیدگی میں کمی کا مرکزی نقطہ ثابت ہوئی، برطانوی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ
ٹائم اور مقام
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل بروز جمعہ کو راولپنڈی میں شام 7 بجے منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی اسی روز شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر
افتتاحی میچ کی تفصیلات
پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے ہو گا۔ پی ایس ایل سیزن 10 مجموعی طور پر چار مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل سٹیڈیم، لاہور کا قذافی سٹیڈیم، ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پگھل نہ جائے کہیں یوں ہی برف مہلت کی۔۔۔
پرفارمنس اور تفریح
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی گلوکار عابدہ پروین سمیت دیگر گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل اینتھم کے لیے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ تقریب کے دوران شائقین کو آتش بازی بھی دیکھنے کو ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جھنگ میں شہریوں کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین
ٹورنامنٹ کی معلومات
پی ایس ایل سیزن 10 میں چھ ٹیموں کے درمیان کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا جوش اور جنون بڑھنے لگا، پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کیلئے شائقین خاصے پر جوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امریکی یکطرفہ ٹیرف بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی ہیں:چین
شائقین کا جوش اور ٹکٹ کی معلومات
کراچی میں پی ایس ایل کی رونقیں بھرپور انداز میں شروع ہوگئی ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے باہر سیزن 10 کا کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر نصب کر دیا گیا ہے، شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے لاہور میں بھی سڑکیں کھلاڑیوں کے پوسٹرز سے سجا دی گئی ہیں۔
ٹکٹوں کی فروخت
لیگز کے آغاز میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں اور ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔ چاروں وینیوز پر ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 650 روپے رکھی گئی ہے، پنڈی میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 850 روپے سے 1000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔








