کراچی: کورنگی میں لگی آگ کی شدت تاحال برقرار، گیس کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل

آتشزدگی کا واقعہ کراچی میں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے علاقے کورنگی میں گڑھے میں لگی آگ کی شدت دو ہفتوں بعد بھی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا سروے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کورنگی میں لگی آگ کا سروے بھی کیا ہے۔ سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ اب بھی اسی شدت کے ساتھ جاری ہے، تاہم اس کے پھیلاو¿ کو روکا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی، 49 افراد ہلاک، 100 لاپتہ
مائنرل ٹیسٹ اور کمیٹی کی تشکیل
حکام کا کہنا ہے کہ مزید منرل ٹیسٹ کے لئے دیگر اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے، جبکہ وزارت پٹرولیم نے میتھین گیس کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 60 افراد گرفتار
فائر ٹینڈرز کی موجودگی
سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ کے مطابق، تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں جبکہ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممکن ہے 24نومبر سے پہلے ہی کوئی بڑا کام ہو جائے، کسی وقت بھی فیصلہ آ سکتا ہے ۔۔۔؟ مظہر برلاس نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے مقام سے لئے گئے پانی کے نمونوں کی کیمیاوی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم پائی گئی تھی۔
کیمیائی تجزیہ کے نتائج
ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پانی میں بینزین (Benzene)، ٹولوین (Toluene) اور ٹیٹرا کلوروتھین (Tetrachloroethane) کی زائد مقدار موجود پائی گئی ہے، جبکہ او زائلین (o-Xylene) بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا تھا۔