نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی

نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی
لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے لاہور میں ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے خواتین کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ بنیادی سہولیات اور آرٹس کونسل سے محروم ،وزیر اعلیٰ فوری احکامات جاری کریں :ڈاکٹر خالد یاسین
ملاقات کے نتائج
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر مالک نے کہاکہ صوبے کے عوام کو نوازشریف سے مسائل کے حل کی امیدیں ہیں، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ نواز شریف نے صوبے کی صورتحال میں کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری، شبمن گل نے کئی ریکارڈ توڑ دیے
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا بیان
ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ نواز شریف اور دیگر کا شکرگزار ہوں کہ روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا۔ ہم نے نواز شریف کو بتایا کہ بلوچستان کی صورتحال پر ان کا کردار بہت اہم ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملاقات میں بلوچستان میں جاری دھرنے اور جیلوں میں قید لوگوں سمیت سیاسی معاملات پر تفصیلی بات کی گئی، نواز شریف اس معاملے پر کردار ادا کرنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا شیخ پورہ نو میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، تھرمل ڈرون سرویلنس کا مظاہرہ دیکھا، خود آپریٹ کیا، پولیس اہلکاروں کو شاباش دی
سیاسی مسائل کا حل
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے بلوچستان جا کر لوگوں سے ملاقات کرنے کی یقین دہانی کرائی، بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کو سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور پاکستانی خاتون ٹک ٹاکر کو قتل کیس میں سزائے موت سنائی گئی
خواجہ سعد رفیق کا ذکر
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ تفصیلی ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر صاحب نے خیالات سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ نواز شریف کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نواز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بلوچستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اسماء عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
ماضی کی کامیابیاں
انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم تھے اور عبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ تھے تو بلوچستان میں ترقی ہوئی، بدقسمتی سے جمہوریت میں تعطل آگیا اور صورتحال یہاں تک پہنچی۔
نواز شریف کی ذمہ داری
سعد رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف نے یقین دلوایا ہے کہ وہ ذاتی طور پر دلچسپی لے کر بلوچستان کے مسائل کا حل نکالیں گے۔