تعلیمی اداروں میں جلد گرمیوں کی تعطیلات کی ہدایت، مراسلہ جاری کردیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔.

پی ڈی ایم اے کا مراسلہ
لاہور (آئی این پی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہے کے دوستوں نے شادی میں غیر ملکی نوٹوں اور دیگر تحائف کی برسات کردی
اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے جرمانے کی رقم پوری دنیا کی آمدن سے بھی زیادہ: ’اس قدر رقم کے لیے کوئی الفاظ نہیں‘
صوبائی حکام کے لیے ہدایات
پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلے جاری کئے ہیں۔
طلباء کی صحت کا خیال
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں۔