ڈمپرز حادثات: گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ کے بیانات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک
ڈرائیوروں کے خلاف سختی
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔ تاہم کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی امیر لوگوں کا ایک گروپ ٹک ٹاک خریدنے کے لیے تیار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امن کی بحالی کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے، اسے گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی
گورنر سندھ کا دورہ
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک سے اموات پر شہریوں کا غصہ برحق ہے مگر قانون شکنی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائیں اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ وہ سڑکوں پر اسی لئے نکلے ہیں تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس رہے۔
حفاظتی اعداد و شمار
واضح رہے کہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوچکی ہے۔