بھارتی ایئر لائن کے جہاز کا پورا عملہ ہی دوران پرواز سو گیا پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف

ایئر انڈیا کی پرواز میں حیران کن واقعہ

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی مشہور ائیر لائن ائیر انڈیا کی پرواز میں نہایت ہی حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس نے مسافروں کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے۔ دراصل دہلی سے شکاگو جانے والی طویل پرواز میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے باضابطہ معافی مانگ لی

مسافروں کی مشکلات

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 12 ہزار کلومیٹر طویل اور 18 گھنٹے کے فضائی سفر کے دوران جب مسافروں کو کسی قسم کی سروس نہ ملی تو انہوں نے خود عملے کو تلاش کرنا شروع کیا۔ حیرت انگیز طور پر پورا کیبن کریو بزنس کلاس میں خراٹے لیتا پایا گیا۔

سروس کے مسائل

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کی نجی ملکیت میں منتقلی کے بعد ایسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ہوابازی سے متعلق حکام کے مطابق، ائیر انڈیا جان بوجھ کر بزنس کلاس کی کچھ نشستیں خالی رکھتی ہے تاکہ عملہ آرام کر سکے، لیکن اس بار تمام عملے کا ایک ساتھ سونا حفاظتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

نجی ملکیت کا اثر

واضح رہے کہ ائیر انڈیا کو حال ہی میں پرائیویٹائز کیا گیا ہے، اور اس کے بعد سے سروس میں کمی اور بدنظمی کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...