عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

سخت جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی قیادت علیمہ خان کو حراست میں لئے جانے کے بعد خیبرپختونخوا ہاوس پہنچی تھی، جہاں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی قیادت کے درمیان صلح کیلئے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیکڑے چین بھیج کر پاکستانی ڈھیروں روپے کما سکتے ہیں نوجوانوں کے لیے سنہری موقع, ویڈیو
مسائل اور اعتراضات
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوھر اور علی ظفر کے نام اڈیالہ جیل میں دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے، تحریک انصاف کے اراکین نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اٹھائے۔ عاطف خان، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کھلبلی: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد
ملاقاتوں کی وضاحت
ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر نے ملاقات کیلئے اڈیالہ جانے کے پیچھے کسی مقصد کا نہ ہونے کا بتایا جبکہ سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کیلئے احکامات پر عمل درآمد پر زور دیا۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ سخت جملوں کے تبادلے پر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے موقف دینے سے گریز کیا۔
عمران خان سے ملاقات
خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے 6 وکلا رہنماوں کو اجازت ملی تھی جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چودھری، علی عمران اور خاتون رہنما رضیہ سلطانہ شامل تھیں۔ پارٹی ارکان نے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔