علی امین اور عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں تلخ کلامی
پشاور میں اختلافات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماوں میں اختلافات لفظی گولہ باری میں تبدیل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چائے پیش کرنے کا انداز پسند آنے پر اسکول پرنسپل نے اپنے چپراسی سے شادی کرلی
مخالفانہ بیانات
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں تلخ کلامی ہوئی۔ عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کی مخالفت کی اور کہا کہ بل خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار، گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ
جوابی بیانات
علی امین گنڈا پور نے جواب میں کہا کہ کیا آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈا پور کو کوئی جواب نہیں دیا۔
پارٹی کی وضاحت
صوبائی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی عدیل اقبال نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس قسم کی بحث چلتی رہتی ہے، یہ اختلاف نہیں ہے، مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پیر کو اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔








